یوگی کے ایم ایل اے کی پھٹکار کے بعد رونے لگی تھی آئی پی ایس، فیس بک
پوسٹ سے دیا یہ جواب ایک طرف جہاں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اتر پردیش میں
اپنے ممبران اسمبلی کو صحیح طرز عمل کا سبق پڑھا رہے ہیں وہیں، اتوار کو
گورکھپور میں بی جے پی ممبر اسمبلی رادھا موہن داس اگروال پر اس کا کوئی
اثر نظر نہیں آیا۔ ممبر اسمبلی نے خاتون آئی پی ایس چارو نگم کو سرعام
پھٹکار لگائی جس کے بعد ان کے آنسو نکل آئے۔ ممبر اسمبلی کی اس بدسلوکی کا
ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ خاتون آئی پی ایس کو بری طرح ڈانٹ رہے
ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ممبر اسمبلی کے اس رویے پر
تنقید کی اور چارو نگم کی حمایت کی۔
چارو نگم نے اس واقعے کے بعد فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی بات کہی۔
انہوں نے پیر کی صبح ایک پوسٹ لکھی جس میں انہوں نے
لکھا کہ میرے آنسوؤں کو
میری کمزوری نہ سمجھنا، سختی سے نہیں نرم دلی سے اشک جھلک گئے۔ خاتون افسر
ہوں تمہارا غرور نہ دیکھ پائے گا، سچائی میں ہے زور اتنا اپنا رنگ دكھلائے
گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان تمام لوگوں سے کہا کہ میری ٹریننگ مجھے
کمزور ہونا نہیں سکھاتی۔ انہوں نے لکھا کہ جب سینئر افسر نے ان کی حمایت کی
تو وہ جذباتی ہو اٹھی تھیں۔
انہوں نے لکھا کہ میڈیا نے اس واقعہ پر موقف لیا کیونکہ انہوں نے دونوں ہی
واقعات دیکھے تھے اور یہ گورکھپور میں میڈیا کے مثبت رویہ کو دکھاتا ہے۔
میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنہوں نے سچ دکھایا۔ بتا دیں کہ جام
کھلوانے کے دوران بی جے پی ممبر اسمبلی نے خاتون آئی پی ایس چارو نگم کو
سر عام پھٹکار لگا دی۔ اس دوران بے عزتی محسوس ہونے پر آئی پی ایس چارو نگم
کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے تھے۔